counter easy hit

انڈس ہائی وے پر بس اور ٹرک میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Bus Accident

Bus Accident

راجن پور (جیوڈیسک) انڈس ہائی وے پر روجھان چوک کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔

انڈس ہائی وے پر روجھان چوک کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال روجھان منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔