counter easy hit

انڈونیشیا :جکارتا میں 6بم دھماکے،3 افراد جاں بحق

Indonesia: Jakarta 6 blast, 3 dead

Indonesia: Jakarta 6 blast, 3 dead

جکارتا…….انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں یکے بعد دیگرے چھ بم دھماکوں میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
امریکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے معروف شاپنگ مال کے سامنے ہوئے، دھماکوں کے ساتھ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں ہیں، برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکے سرینامال کے سامنے ہوئے۔ دھماکوں کی جگہ پر بہت سے لگژری ہوٹل، سفارت خانے اور دیگر دفاتر ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ فائرنگ کو ن کر رہا ہے، پولیس کی بھاری تعد پہنچ چکی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر کے مرکز میں پولیس پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے،دھماکوں کی جگہ کے نزدیک اقوام متحدہ کا دفتر بھی ہے