counter easy hit

ورکنگ باوٴنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی ہلاک

راولپنڈی: بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جب کہ پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

Indiscriminate firing of India on working boundry, Indian soldiers killed in responseآئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے ظفر وال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی اشتعال انگیزی سے 3 شہری زخمی ہوگئے۔ بھارتی اشتعال انگیزی کا پاکستانی فورسز کے جوانوں نے بھی بھرپور جواب دیا اور بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔ جوابی کارروائی میں ایک بھارتی اہلکار جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔