yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

حسینیت کا تقاضا کیا؟

Yes 1 Webmaster October 24, 2015 1 min read
Hussainiat
Share this:
Islam
Islam

تحریر : وقارانساء
اسلام دین فطرت ہے جس میں حقوق وفرائض کا حسین امتزاج ہے جن کی ہی وجہ سے ايک نظام کی تشکیل ہوتی ہے جہاں بسنے والوں کو ان کا جائز مقام حاصل ہوتا ہے اسلام کی اسی اساس کو پیارے رسول کے بعد خلفائے راشدین نے اپنے ادوار میں محور و مرکز رکھا اور اسلام کا وہ تاثر دیا کہ لوگ راہ حق اختیار کرتے گئے ہر دور میں حق وباطل کے درمیان ہونے والے معرکوں میں ھمیشہ حق سر بلند رہا اور باطل جھک گیا ان معرکوں میں امام عالی مقام کی صبر ورضا ھمت و دلیری اور استقلال کا واقعہ کربلا ھمیشہ کے لئے اسلام کو جہاں سر بلند کرگیا وہاں باطل کو ھمیشہ کے لئے جھکا دیا۔

حضرت امام حسین کا علم حق بلند کرنے کا مقصد ايسے نظام کو ختم کرنا تھا جو باطل پر مبنی تھا بنو امیہ کی کوشش تھی آپۖ کی سنت کو ہٹا کر زمانہ جاہلیت کے نظام کورائج کیا جائے-امام عالی مقام نے اس کے خلاف احتجاج کیا آپ نے جان کا نذرانہ دے دیا اپنا سر تو تن سے جدا کروا دیا لیکن باطل کے سامنے نہ جھکے اور یزید کے ھاتھ پر بیعت سے انکار کر دیا آپ نے فرمایا میں دیکھ رہا ہوں کہ اچھی باتوں پر عمل نہیں کیا جا رہا اور برائیوں سے روکا نہیں جا رہا- اسی کو روکنے کے لئے آپ اٹھ کھڑے ہوئے۔

Muslims
Muslims

آپ نے فرمایا کہ لوگ دنیا پرست ہیں جب آزمائش کی جاتی ہے تو دیندار کم نکلتے ہیں- حقیقی مسلمان وہ ہے جو آزمائش کی گھڑی میں ثابت قدم رہے آج مسلمان یہ واقعات صرف سنتا ہے پڑھتا ہے اور دیکھتا ہے لیکن اس کی روح کو نہیں سمجھتا –اور نہ ہی ان برائیوں کو کچلنے کی کوشش کرتا ہے جو معاشرے کے لئے ناسور بن رہی ہیں امام عالی مقام کی ھمت صبر اور استقامت نے نہ صرف مسلمانوں کو حوصلے کے ساتھ حق پر ڈٹ جانے کا درس دیا وہاں غير مسلم مورخین نے بھی اسے اپنی اصلاح اور رہنمائی کے لئے مشعل راہ بنایا
انسان کو بیدار تو ہو یينے دو
ہر قوم پکارے گی ھمارے ہیں حسین

آج ھمیں دیکھنا ہے کہ ھم کہاں کھڑے ہیں- آج یزیدی فکر پروان چڑھ رہی ہے اور حسینیت کا تقاضا ہے کہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے لئے ہر مسلمان اپنا کردار ادا کرے ایسے دنوں کے ہر سال آتے ہی لفظی اور زبانی طور پر عزم کا اظہار تو کیا جاتا ہے لیکن اس عزم کو استقلال کا جامہ نہیں پہنایا جاتا اسلام کے نام پر حاصل ہونے والے اس ملک میں حالات و واقعات ديکھیں تو لگتا ہے یزیدیت پھر سر اٹھا رہی ہے-مظلوم پس رہے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں عورتوں کی عصمت وآبرو کو پامال کرنے والے یزید کے ہی تو پیروکار ہیں۔

Hussainiat
Hussainiat

اتنا وقت گزر جانے کے بعد اور زمانے کی ترقی کے باوجود خواتین کے اعضاء کاٹنے والے انہیں فروخت کرنے اور قبیح کاروبار کرنے والے لوگ کون ہیں اس وقت کے حاکموں اور سرکردہ لوگوں کو کیوں اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں؟ کیا امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا سبق جو پیارے حضور صلعم دیا کیا وہ ھمیں یاد ہے؟ کیا مظلوم کی داد رسی ہوتی ہے ؟ وہی یزیدیت شکلیں بدل کر ہر موڑ ہر مقام پر کھڑی ہے –لیکن حسینیت کا علم کون بلند کرے گا۔
کون کرے گا یہاں یزید وقت کا سامنا
کہ ھمارے درمیان حسین سا کوئی نہیں

تحریر : وقارانساء

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Sania Mirza
Previous Post بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آج بھی شناخت کی جنگ لڑنے پر مجبور
Next Post یوم ِعاشورہ کی فضیلت و عبادت
Muharram

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.