counter easy hit

بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پاکستان کے جہاز گرانے کے لیے افغانستان کی خفیہ ایجنسی اے ڈی ایس سے مدد کی درخواست

اسلام آباد: پاکستان کے خلاف بھارتی کی ایک اور گھناؤنی سازش بے نقاب ہو گئی ہے ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان کے جہاز گرانے کے لیے افغانستان کی خفیہ ایجنسی اے ڈی ایس سے مدد کی درخواست کی ہے۔ را نے درخواست کی ہے کسی طریقے سے پاک فضائیہ کا ایک جہاز گرا دیں، بھارتی خفیہ ایجنسی کی درخواست پر افغانستان میں منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ بھارتی ایجنسی نے درخواست میں پشاور، اسمگلی یا کسی بھی بیس سے آنے والے جہاز کو ٹارگٹ کریں۔ افغانستان سے اپنے یا کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد بھیجیں اور پاکستانی جہاز کو نشانہ بنائیں۔ بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسی کے مابین روابط جاری ہیں اور پاکستان مخلاف خطرناک منصوبہ تیار کی جا رہی ہے۔