counter easy hit

بھارتی طیارے کی دوران پرواز ہائی جیکنگ کی افواہ پر ہنگامی لینڈنگ

احمد آباد: طیارے کے بیت الخلا سے خط ملا جس میں کہا گیا جہاز میں 12 ہائی جیکرز ، بم موجود ہے، لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کی تلاشی

Indian plane emergency landing during the flight on rumors of high-jackingبھارت میں دوران پرواز ہائی جیکنگ کی افواہ ملنے پر طیارے کو ہنگامی طور پر احمد آباد ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے نئی دہلی جانے والی مسافر پرواز کو ہائی جیک کرنے کی دھمکی ملنے پر عملے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ طیارے کے عملے کو طیارے کے بیت الخلا سے خط ملا جس میں کہا گیا تھا کہ جہاز میں 12 ہائی جیکرز اور بم موجود ہے۔ طیارے کا رخ فوری آزاد کشمیر کی طرف موڑا جائے ورنہ جہاز کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔

پائلٹ نے طیارے کا رخ فوری طور پر موڑ کر اسے قریب ترین شہر احمد آباد کے ہوائی اڈے پر اتار لیا۔ جہاز میں 122 مسافر اور عملے کے 7 اہلکار سوار تھے اور لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کی تلاشی لی گئی۔ پائلٹ نے لینڈنگ سے قبل ایئر پورٹ حکام کو جہاز میں بم کی موجودگی کے خطرے سے خبردار کر دیا تھا۔ بھارتی سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ افواہ پھیلانے میں ملوث شخص کی شناخت ہوگئی ہے جس کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈال کر ہوائی سفر کرنے پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔