counter easy hit

بھارتی میڈیا بوکھلا گیا

بھارت (ویب ڈیسک بھارت نے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی جسے پاکستان نے بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا اور دشمن کے طیارے دُم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ لیکن دوسری جانب بھارت نے پاکستان میں فضائی کارروائی کرنے اور عسکریت پسندوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ۔ اور تو اوربھارتی میڈیا نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس سے متعلق یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو آج صبحپاکستان میں بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کی ویڈیو ہے۔بھارتی ٹی وی چینل اے بی پی نے اس ویڈیو کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کیا اور دعویٰ کیاکہ یہ ویڈیو بھارت کی پاکستان کے خلاف فضائی کارروائی کی ویڈیو ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان میں دہشتگرد کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے پلوامہ حملے کا بدلہ لے لیا ہے اور پاکستان کو سبق سکھا دیا ہے۔تاہم بغیر تحقیق کیے اور بغیر سوچے سمجھے اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے اور اس سے متعلق بھونڈا دعویٰ کرنے پر بھارت کی ایک مرتبہ پھر سے پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہو گئی۔بھارتی میڈیا کی جانب سے دکھائی جانے والی یہ ویڈیو آج کی نہیں بلکہ در اصل تین سال پُرانی ہے۔ یہ ویڈیو 2016ء کی ویڈیو ہے جو یوٹیوب پر بھی موجود ہے۔ لیکن بھارتی میڈیا اس ویڈیو کو پاکستان میں بھارتی فضائیہ کی کارروائی کے طور پر پیش کر رہا ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ بھارت کے بھونڈے دعوے ہمیشہ ہی پوری دنیا میں اس کی جگ ہنسائی کا باعث بنتے ہیں۔ بھارت کے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کی طرح آج کا دعویٰ بھی یکسر جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔