counter easy hit

 وائس چیئرمین یوسی 73 کرنانہ  چوہدری مشتاق کا چیئرمین یوسی کرنانہ چوہدری محمد انور گورسی کی اہلیہ محترمہ کی وفات پرگہرے رنج وغم کا اظہار   

وائس چیئرمین یوسی 73 کرنانہ  چوہدری مشتاق کا چیئرمین یوسی کرنانہ چوہدری محمد انور گورسی کی اہلیہ محترمہ کی وفات پرگہرے رنج وغم کا اظہار

لالہ موسیٰ (نمائندہ خصوصی) چوہدری مشتاق وائس چیئرمین یوسی 73 کرنانہ نے چیئرمین یوسی 73 کرنانہ کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں چوہدری مشتاق نے مرحومہ کے تمام سوگوارن ولواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ چوہدری مشتاق نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء کرے اور انکے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

واضح رہے کہ چیئرمین یوسی 73 کرنانہ چوہدری محمد انور گورسی کی اہلیہ محترمہ کا چند دن پہلے رضائے الہی سے انتقال ہوگیا تھا۔ ان کے نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اور اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا۔

ch mushtaq, chairman, uc, 73, karnana, lalamusa, express, his, condolence, on, death, of, wife, of, ch. muhammad anwar gorsi