counter easy hit

ہم معذرت خواہ ہیں: بھارتی میڈیا نے گلوکار عاطف اسلم سے معافی مانگ لی مگر کس بات پر۔۔۔؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ممبئی(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم کے بیٹے کا نام غلطی سے ”الحمد اللہ“ لکھنے پربھارتی میڈیا نے معافی مانگ لی۔ چند روزقبل عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر خوشخبری شیئرکرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کوبتایا تھا کہ ان کے گھرمیں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ عاطف اسلم نے تمام لوگوں کومخاطب

پوری دنیا سے فحش فلموں کی اداکارائیں سال میں ایک بار ایک خاص جگہ پر اکٹھی ہوتی ہیں ، مگر کیوں ؟ حیران کن انکشاف

کرتے ہوئے لکھا تھا ”لیڈیزاینڈ جینٹلمین نیا مہمان الحمداللہ (اللہ کا شکر)۔ ماں اوربچہ دونوں صحت مند ہیں۔ ہمیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں اور ماشااللہ کہنا نہ بھولیں۔“ یہاں الحمد اللہ سے عاطف اسلم کی مراد اللہ کا شکرتھا لیکن دیسی مارٹینی نامی بھارتی ویب سائٹ نے ہیڈلائن میں لکھا کہ ”عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور انہوں نے اپنے بچے کانام الحمد اللہ رکھا ہے۔“ سوشل میڈیاپر غلطی کی نشاندہی ہونے کے بعد دیسی مارٹینی سے وابستہ خاتون نے ٹوئٹرپراپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کی یہ سب سے بدترین غلطی ہے لیکن جیسے ہی ہمیں ہماری غلطی کا احساس ہوا ہم نے فوراً غلطی درست کرلی۔ حالانکہ ہم سے دیرہوگئی لیکن اس غلطی سے ہم نے دوچیزیں سیکھیں پہلی ویب پرکام کرتے ہوئے بہت دھیان رکھیں۔ دوسری الحمد اللہ نام نہیں ہوسکتا۔ دل سے معافی کے طلبگارہیں۔بھارتی ویب سائٹ دیسی مارٹینی نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے غلطی سدھار لی ہے ہم دل سے معافی چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ عاطف اسلم اورسارہ بھروانا کا ایک 5 سال کا بیٹا بھی ہے جس کا نام احد عاطف اسلم ہے۔

INDIAN, MEDIA, APOLOGIZES, FROM, ATIF ASLAM, YOU, WILL, BE, AMAZED, TO, KNOW, THAT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website