counter easy hit

بھارتی فورسز نے 60 سالہ خاتون کو پاکستانی درانداز قرار دے کر قتل کردیا

نئی دلی: جب سے نریندر مودی اقتدار میں آئے ہیں بھارتی فوج جنگی جنون میں اس قدر اندھی ہوچکی ہے کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کے بعد بڑی ڈھٹائی سے ان بے گناہوں کو پاکستانی ایجنٹ اور درانداز قرار دے دیتی ہے ایسا ہی ایک واقعہ گورداس پور میں پیش آیا ہے جہاں ایک 60 سالہ بوڑھی خاتون کو کسی بھی ثبوت کے بغیر ہی صرف اس شبے میں مار دیا گیا کہ وہ مبینہ طور پر پاکستان سے سرحد پار کرکے آئی ہے۔ 

Indian forces killed 60-year-old woman declared Pakistani infiltrators

Indian forces killed 60-year-old woman declared Pakistani infiltrators

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات بھارتی ریاست پنجاب کے سرحدی علاقے گورداس پور میں بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کا گشت کررہے تھے کہ انہوں نے رات کی تاریکی میں ایک شخص کو مبینہ طور پر پاکستان سے بھارتی حدود میں داخل ہوتے دیکھا اور آؤ دیکھا نا تاؤ فائرنگ کرکے اسے مار دیا۔ بعد میں پتہ چلا کہ بھارتی درندگی کا نشانہ بننے والا کوئی مرد نہیں بلکہ ایک عورت ہے اور اس کی عمر بھی کم از کم 60 سال ہے۔

بی ایس ایف ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ ماری گئی خاتون کے پاس سے کوئی بھی قابل ذکر چیز برآمد نہیں ہوئی، ترجمان نے اپنے اہلکاروں کی درندگی پر پردہ ڈالنے کے لیے موقف اختیار کیا ہے کہ فائرنگ سے پہلے خاتون کو متنبہ کیا تھا لیکن اس نے اس پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا تھا، جس پر اہلکاروں کو فائرنگ کرنا پڑی۔

بعد ازاں بی ایس ایف نے پاکستان رینجرز کے حکام کو فلیگ میٹنگ میں جاں بحق خاتون کی تصاویر فراہم کی ہیں تاکہ خاتون کی شناخت کی جاسکے لیکن اب تک پاکستان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ پاک بھارت سرحد اور لائن آف کنٹرول میں کئی مقامات ایسے ہیں جہاں سے لوگ غلطی سے سرحد پار کرجاتے ہیں اور پاکستان کی جانب سے ایسے لوگوں کو ضروری تفتیش کے بعد بھارت کے حوالے کردیا جاتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website