سیہون شریف: سہون میں مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 765 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

Starts the 765th nuptial celebrations of Hazrat Lal Shahbaz Qalandar
گورنر سندھ محمد زبیر نے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور وزیر بلدیات جام خان شورو کے ہمراہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر 765 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ رواں برس فروری میں ہونے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ کے بعد سے صوبائی حکومت نے مزار پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں اور عرس پر آنے والے زائرین کے لئے بھی بہترین انتظامات موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے عرس کے اختتام تک مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔








