counter easy hit

بھارتی فلموں کی نمائش ہماری انڈسٹری کی جڑیں کاٹ رہی ہے: بابر علی

Babar Ali

Babar Ali

لاہور (یس ڈیسک) اداکار بابر علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش ہماری انڈسٹری کی جڑیں کاٹ رہی ہے‘ حکومت کو بھی اس کا سخت نوٹس لینا چاہئے‘ بھارتی فلموں کے آگے آنکھیں بچھا کر ان کی سینمائوں میں نمائش کروائی جا رہی ہے‘ پاکستانی فلموں کو سینما ہی میسر نہیں۔

پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں پر لوگ ملک اور قوم کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ہم تباہی کا شکار ہو چکے ہیں۔ بھارتی فلموں کی نمائش نے پاکستانی انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اسے بند ہونا چاہئے۔