counter easy hit

بھارتی تسلط کے خلاف ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا

Solidarity Day

Solidarity Day

لاہور (یس ڈیسک) پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منا یا جائے گا۔ اس موقع پر چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے خصوصی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور معصوم کشمیریوں پر مظالم کے خلاف کشمیر ڈے ہر سال 5فروری کومنایا جاتا ہے۔ پوری قوم مکمل جو ش و خروش سے اپنے جذبات اور احساسات سے دنیا کو آگاہ کرتی ہے۔

ملک بھر میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی، حق خود ارادیت، انسانی حقوق کے تحفظ اور دیگر مطالبات پر مبنی بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کشمیر ڈے کے موقع پر مختلف سیمینارز اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جن میں مطالبہ کیا جائے گا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔