counter easy hit

ہاورڈ یونیورسٹی نے عامر خان کو فلم ’’پی کے‘‘ پر لیکچر کے لیے بلا لیا

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (یس ڈیسک) ہاورڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بالی وڈ اداکار عامر خان کو فلم ’’پی کے‘‘ پر لیکچر دینے کے لیے مدعو کرلیا۔

عامر خان کی فلم ’’پی کے‘‘ نے باکس آفس پر نئے ریکارڈ رقم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اور اعزاز حاصل کرنے جا رہی ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ فلم میں عامر خان کے کردار سے متاثر ہوئی جس پر انھوں نے عامر خان کو فلم ’’پی کے ‘‘ پر لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا ہے جس میں وہ اپنے کردار اور اس کی تیاری کے حوالے سے تجربات یونیورسٹی کے طلباء سے باتیں شیئر کریں گے۔