counter easy hit

بھارتی سینما کی ترقی کیلئے شاندار خدمات کا ایشین ایوارڈ 2015 کنگ خان کے نام

Shahrukh khan

Shahrukh khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں کنگ خان کے نام سے مشہور اداکار شاہ رخ خان کو بھارتی سینما کی ترقی کے لئے ان کی شاندار خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لندن میں پانچویں ایشین ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ سجا جس میں بالی کی معروف شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں شاہ رخ خان کو بھارتی سینما کی ترقی کے لئے ان کی شاندار خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کنگ خان نے کہا کہ وہ اس مقام پر اپنے مداحوں کے باعث پہنچے جس پر وہ ان کے بہت شکر گزار ہیں۔