counter easy hit

اقوام متحدہ کے مبصر مشن پر بھارتی فائرنگ اقوام متحدہ کو کام روکنے کیلئے نئی بھارتی چال، بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بھارتی قابض افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے شہریوں کے بعد اقوام متحدہ کی گاڑیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔بھارتی قابض افواج اب نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ مبصرین کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں۔ یہ بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ مبصرین کے کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کی نئی چال ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق جمعہ کے روز بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ سے وابستہ مبصرین کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے پر پاکستان کے سخت احتجاج کو درج کرنے کے لئے ہندوستانی چارج ڈی افافرس کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے مبصرین لائن آف کنٹرول کے چیری کوٹ سیکٹر میں ہندوستانی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے ملاقات کے لئے آزاد جموں و کشمیر کے پولس گاؤں جارہے تھے۔ فائرنگ کے واقعہ میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کے دونوں اہلکار محفوظ رہے, ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ فوجی مبصرین کی گاڑیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔پاک فوج نے انہیں محفوظ انداز سے بچا کر راولا کوٹ پہنچایا۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی گاڑیاں اپنے مخصوص نیلے جھنڈوں اور بڑی تحریروں کے باعث دور فاصلے سے پہچانی جا سکتی ہیں۔ بھارتی قابض افواج کی فائرنگ سے اقوام متحدہ کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے تحت کام کرنے والے اقوام متحدہ مبصرین کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بھارت کی اقوام متحدہ چارٹر, سلامتی کونسل قراردادوں کی خلاف ورزی ہے, اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں اور چارٹر کے تحت اقوام متحدہ فوجی مبصرین کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا بھارت کی ذمہ داری ہے, انھوں نے کہا کہ یہ بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ مبصرین کے کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کی نئی چال دکھائی دیتا ہے, ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو مطلع کیا گیا کہ ان ڈھیٹائی پر مبنی اقدام بین الاقوامی اقدار کھلی خلاف ورزی ہے, بھارت کو کہا گیا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ چارٹر میں موجود اصولوں کی نفی ہے, بھارت کو بتایا گیا کہ ان کے قابل مذمت اقدام سے ان کے رویہ میں مزید گراوٹ کی عکاسی ہوئی ہے, بھارتی قابض افواج اب نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ مبصرین کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں, بھارت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں بند کرنے, 2003 کے جنگ بندی انتظامات کے احترام اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی تحت اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو اپنا کام کرنے دیا جایے,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website