counter easy hit

سعودی عرب کی افغانستان میں حملے کی مذمت

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)افغانستان میں قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے بچوں سمیت 15 افراد کو دہشتگردانہ حملے کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نےحملے کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے جاں بحق اور زخمیوں کے اہلخانہ اورافغان حکومت کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان کے صوبے غزنی میں قرآن کی تلاوت کرنے والے افراد پر حملہ قابل مذمت ہے۔ مملکت حملے کا نشانہ بننے والے افراد، ان کے اہل خانہ اور افغان حکومت سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔ دریں اثنا افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان میں تشدد کے واقعات میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔جمعے کو ہونے والے اس حملے میں کم سے کم 15 شہری ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوئے تھے۔ افغان وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ ان میں بچے بھی شامل تھے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک رکشے میں رکھا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website