counter easy hit

یہ بھارتی باولر مستقبل کا ریورس سوئنگ کنگ بنے گا ۔۔۔۔ شعیب اختر نے حیران کن پیشگوئی کر دی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے بھارتی باولر محمد شامی کو مستقبل کا ریورس سوئنگ کنگ قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد محمد شامی سے انہوں نے بات کی ہے ، بھارتی فاسٹ باؤلر کافی حد تکمایوس تھا کہ وہ اپنی ٹیم کے لئے کچھ نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے محمد شامی کی ہمت بندھائی اور اسے نصیحت کی کہ وہ اپنی فٹنس پرتوجہ دے ، محمد شامی کو بتایا کہ اس کی ریورس سوئنگ کافی بہترین ہے۔ وہ تھوڑی لگن اور محنت سے کام کرے تو دنیائے کرکٹ کا نیا ریورس سونگ کنگ بن سکتا ہے۔ یاد رہے کہ سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ مصباح الحق پرتمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری ڈال کر بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے بتایا کہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ٹوئنٹی 20 کھلاڑیوں کی سمت درست کرنے کے لیے ہارڈ ہٹر کوچ کا ہونا ضروری ہے ، انھوں نے کہا کہ ادارہ پرانے کھلاڑیوں کو واپس لے آیا دباؤ کے باعث جن سے پرفارم بھی نہیں ہو رہا ، بابر اعظم سے اوپننگ کرانا ٹھیک نہیں تھا۔ سرفراز احمد اچھی فارم میں نہیں، ان کی جگہ حارث سہیل کو چوتھے نمبر پر بھیجنا چاہیے تھا، رمیز نے کہا کہ مختصر ترین فارمیٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے، ہم نے دوسرے ٹی 20 میں صرف 2 چھکے جڑے جب کہ حریف سائیڈ کی اننگز میں 8 سکسرز شامل تھے۔

INDIAN, BOWLER, WILL, BE, THE, KING, OF, REVERSE, SWING, SAYS, SHOAIB AKHTAR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website