counter easy hit

بریکنگ نیوز: ایک روزہ اور ٹی 20 میچز کے بعد ٹیسٹ میچز کا بھی اعلان ، پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ سیریز پاکستان کے کس شہر میں کھیلی جائے گی؟ اعلان کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں کرکٹ 10 سال بعد مکمل طور پر واپس آ گئی ، سر لنکن ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی حامی بھر لی ، ٹیسٹ سیریز رواں برس دسمبر میں کھیلی جائے گی ، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صرف ایک ہی ٹیسٹ میچکھیلا جائے گا لیکن یہ میچ کس پاکستانی شہر میں کھیلا جائے گا اس بارے ابھی تک کوئی اپڈیٹ نہیں آئی ہے ، پاکستان کے ساتھ سیریز کے لیے سر لنکن بورڈ سے مشاورت جاری ہے حتمی فیصلہ چند روز کے اندر کر لیا جائے گا ، واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز جاری ہے ، ون ڈے سیریز پاکستان نے 2 کے مقابلے میں صفر سے جیت لی تھی جبکہ ٹی 20 میں سری لنکا کو 2 -0 کی واضح برتری حاصل ہے ، آج کھیلے جانے والے ٹی 20 میچ میں ابھی تک سری لنکا نے 53 رنز بنا لیے ہیں جبکہ ان کی 3 وکٹیں گر چکی ہیں ، دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد شائقین کرکٹ کےلئے ایک اورخوشخبری آگئی۔انگلینڈ اورآئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کے امکانات بھی روشن ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اورآئرلینڈکرکٹ بورڈزکے اعلیٰ سطحی وفدنے سیف سٹیزاتھارٹی کادورہ کیااور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ، بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران نے سکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہارکیا،وفدمیں انگلینڈکرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسراور ڈائریکٹر جبکہ آئرلینڈکرکٹ بورڈ کے چیئرمین اورچیف ایگزیکٹوآفیسرجبکہ پی سی بی کی جانب سے سی ای او سیم خان اورڈائریکٹرانٹرنیشنل آپریشنز ذاکرخان وفدمیں شامل تھے۔اعلیٰ سطحی وفد کو کیمروں کے ذریعے بہترین سکیوٹی انتظامات کا معائنہ کروایاگیاجبکہ سیف سٹیزایم ڈی، سی او اواور سی اے او نے وفدکوتفصیلی بریفنگ دی، سی سی پی اورلاہور،ڈی آئی جی آپریشنزاورکمشنرلاہوربھی وفد کو انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔

WHAT, WILL, BE, THE, TEST, MATCHES, SCHEDULE, , BETWEEN, SRI LANKA, AND, PAKISTAN, ANNOUNCED

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website