counter easy hit

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی

نکیال: بھارتی فورسزنے ایک بارپھرلائن آف کنٹرول پرسیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر کے مواضعات میں شدید گولہ باری کی۔

Indian Army provocation on Line of Controlبھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹرکے مواضعات میں علی الصبح سے شدید گولہ باری جب کہ موہڑہ دھروتی، بالاکوٹ، موہڑہ گھمب، اندرٹھ، اندرلہ ناڑاور اولی میں فائرنگ جاری ہے۔ بھارت کی گولہ باری سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پر رہنے والی شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔