سری نگر: قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی کی کارروائی میں مزید 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

واقعہ کے بعد لوگ گھروں سے نکل آئے اور نہتے کشمیریوں کی شہادت پر احتجاج کیا ۔مظاہرین نے بھارتی فوج کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ اس دوران قابض فوج اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ فورسزنے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ ساتھ پیلٹ گن کا استعمال بھی کیا جس کے جواب میں کشمیریوں نے قابض فوج پر پتھراو کیا۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران شہید کیے گئے نوجوانوں کا تعلق کالعدم لشکرطیبہ سے تھا اور ان کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔








