counter easy hit

بھارتی افواج کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانیوالے مظالم کے خلاف پیرس میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

Indian Army-Atrocities Kashmiri People

Indian Army-Atrocities Kashmiri People

پیرس (پریس ریلیز) بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام پر ڈھائے جانیوالے مظالم کے خلاف پیرس میں بھارتی ایمبسی کے سامنے یکم ستمبر بروز جمعرات کو دوپہر تین بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جس میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ بھارتی افواج کے کشمیر میں جاری ظلم ستم اور قتل و غارت گری کی مذمت کی جائے گی اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی جائیگی کہ کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کو رکوایا جائے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت جائے۔

اس سلسلے میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کی تمام تنظیموں اور عوام الناس سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ احتجاجی مظاہرہ میں شرکت اور مذید معلومات کیلئے منتظم اعلیٰ افتخار ریاض راجہ سے ٹیلیفون نمبر 0622148855 رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ احتجاجی مظاہرہ پیرس میں بھارتی سفارتخانے بمقام 8 Rue Alfred Dehodencq 75016 Paris Metro L:9 La Muette کے سامنے جمعرات کو دوپہر تین بجے شروع ہو گا۔