counter easy hit

ویمنزٹی 20ایشیا کپ بھارت نے جیت لیا

India won the ICC Women's T20 cup

India won the ICC Women’s T20 cup

ویمنزٹی 20ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 17رنزسے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔پاکستان ٹیم 122رنز کے ہدف کے تعاقب میں 104رنز بناسکی۔

ایشین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی گراؤنڈ،بینکاک میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیااور مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 121رنز بنائے، بھارت کی طرف سے متھالی راج نے شاندار ناقابل شکست 73رنز بنائےجبکہ جھولان گوسوامی نے 17رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں اسکور نہ کرسکی۔

پاکستان کی طرف سے انعم امین نے دوجبکہ ثناء میر اور سعدیہ یوسف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 104رنز پر ڈھیر ہوگئی، بسمہ بتول25اور جویریہ خان 22رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں۔

بھارت کی طرف سے ایکتا بشت نے دو جبکہ انوجا پاٹیل، جھولان گوسوامی، شیکھا پانڈےاور پریتی بوس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website