counter easy hit

فیڈ ل کاسترو کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

Feedal Castro funeral will be grace today

Feedal Castro funeral will be grace today

کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈ ل کاسترو کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی ،فیڈ ل کاسترو کی خواہش کے مطابق ملک میں ان کی کوئی یادگار نہیں بنائی جائے گی، نہ ہی ان کا کوئی مجسمہ لگایا جائے گا۔

کیوبا میں انقلابی رہنما فیڈ ل کاسترو سے عوام کی والہانہ عقیدت کا سلسلہ جاری ہے ، کاسترو کی باقیات کو 900کلومیٹر کا سفر طے کرکے سنتیاگو دی کیوبا شہر پہنچادیا گیا جہاں قافلے کی شکل میں گزرتے فید کاستروں کے جسد خاکی کو دیکھنے ہزاروں شہری موجود تھے ۔

فیڈل کاسترو کے بھائی راؤل کاسترونے اعلان کیا ہے کہ ان کے بھائی کی خواہش کے مطابق کیوبا کی کسی عمارت یا سڑک کو ان کا نام دیے جانے پر پابندی ہے۔ملک میں فیڈل کاسترو کی نہ ہی کوئی یادگار بنائی جائے گی اور نہ ہی کوئی مجسمہ لگایا جائے گا۔

فیڈل کاسترو کی آخری رسومات آج آبائی شہر سنٹیاگو دی کیوبا میں ادا کی جائیں گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website