counter easy hit

بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا، پاکستان

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مخالف بھارت سلامتی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا،، بھارت امریکا جوہری معاہدہ جنوبی ایشیا کے استحکام کو متاثر کرے گا، امریکا خطے میں استحکام اور توازن کے لیے مثبت کردار ادا کرے، دفتر خارجہ سے جاری بیان میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہم نے صدر اوباما کے دورہ بھارت کے دوران ایسے بیانات اور معاہدوں کا نوٹس لیا ہے جن کے اثرات علاقائی اور عالمی سطح پر پڑے ہیں۔

ہم ان معاہدوں کے پاکستان کی سلامتی پر دیرپا اثرات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں ۔ سرتاج عزیز نےکہا کہ ہم بھارت کےلیے نیو کلئیر سپلائر گروپ کی رکنیت کی مخالفت کرتے ہیں،پاکستان اپنی قومی سلامتی سے متعلق مفادات کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت امریکا جوہری معاہدہ جنوبی ایشیا کے استحکام کو مزید متاثر کرے گا جب کہ یہ ایٹمی عدم پھیلاؤ کے لیے بھی اچھا نہیں، پاکستان امتیاز ی پالیسیزکا مخالف ہے۔

مشیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، امریکا جنوبی ایشیا میں استحکام اور توازن کےلیے مثبت کردار ادا کرے۔مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا اتحادی ہے، دوسرے ملکوں سے بھی ایسے ہی عزم کی توقع رکھتے ہیں۔