counter easy hit

جب تک صحت نے اجازت دی فلموں میں کام کرونگا، امیتابھ

Amitabh Bachchan

Amitabh Bachchan

لندن (یس ڈیسک) بھارت کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنی آنے والی فلم شہمی تاب کی تشہری مہم کے موقع پر لندن کے تاج ہوٹل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں نوجوان باصلاحیت ہیں اپنے کام میں مہارت رکھتے ہیں مجھے نوجوانوں کے ساتھ کام کر کے مزاآتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کی فلم دیوداس میں کافی بڑے بڑے اداکار کام کر چکے ہیں ان کی خواہش ہے کہ اگردوبارہ یہ فلم بنے تو اس میں کام کرکے خوشی محسوس کروں گا۔انھوں نےبتایا کہ لوگ ان کو لیجنڈ مانتے ہیں جب کہ وہ آج بھی خود کو عام فنکار سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میری اداکاری اور فلموں کو پسند کیا جاتا ہے پاکستان میں ان کے چاہنے والوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے مجھے عزت دینے پر ان کا بھی مشکور ہوں۔

انھوں نے بتا یا کہ وہ اس وقت تک200سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں اس وقت بھی ان کی کافی فلمیں زیر تکمیل ہیں جب تک صحت اجازت دے گی اس وقت تک فلموں میں کام کرتا رہوں گا۔