counter easy hit

بریکنگ نیوز : بھارت پوری دنیا میں اکیلا ہو گیا۔۔۔ معروف انڈین اخبار نے تہلکہ خیز خبر دیدی

کراچی (ویب ڈیسک) دہشت گردی کے خلاف حتمی جنگ نہیں ہو پارہی، ہندوستان ٹائمز نے واویلا مچا دیا۔ بھارت کے معروف اخبار ہندوستان ٹائمز نے ایک مضمون میں اس بات کا رونا رویا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر پاکستان کے خلاف اقدامات کے لیے دوست ممالک بھی بھارت کا ساتھ نہیں دے رہے ۔

برہما چیلانی نے لکھا ہے کہ پاکستان اب چین بھارت تعلقات پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے ۔ چین کا جھکاؤ پاکستان کی طرف ہے اور اس کے نتیجے میں دونوں ممالک چین اور بھارت اپنے تعلقات کو اس سطح تک نہیں لے سکتے جہاں تک لے جایا جاسکتا ہے ۔ مضمون کے مطابق فیٹف میں چین، سعودیہ، ترکی اور ملائیشیا کسی بھی صورت پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں ہونے دیں گے ۔ دہشت گردی کے خلاف حتمی جنگ کی ضرورت ہے مگر اس کے باوجود کچھ نہیں ہو پارہا۔ جب تک امریکا ساتھ نہیں دے گا تب تک دہشت گردی کے خلاف حتمی جنگ نہیں چھیڑی جاسکتی اور پاکستان کو سبق سکھانا بھی ممکن نہیں۔ مشکل یہ ہے کہ اس وقت امریکا بھی کھل کر بھارت کا ساتھ نہیں دے رہا۔ اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے باوجود افغان امن عمل سے بھارت کے باہر پربھارتی میڈیا تلملانے لگا اورپاکستان مرکزی حیثیت کا اعتراف کر لیا، افغان امن عمل سے ہندوستان کے مکمل اخراج پر ٹائمز آف انڈیا نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مرکزی کردار اور بھارت کے مکمل اخراج پر تفصیلی مضمون چھاپ دیا ۔ کپتان کی کامیاب خارجہ پالیسی، بھارت دیوار سے لگنے پر مجبور ہوگیا، ٹائمز آف انڈیا نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مرکزی کردار اور بھارت کے مکمل اخراج پر تفصیلی مضمون چھاپ دیا، پاکستان نے کہنی مار کر ہندوستان کو پوری افغان امن عمل سے نکال باہر کیا ہے، پاکستان روس، چین اور امریکہ کیساتھ پورے عمل کے مرکزی سٹیج پر بیٹھا ہوا ہے، گہرے مفادات کے باوجود بھارت کے وجود کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا۔

INDIA, SEPERATED, FROM, WHOLE, WORLD, INDIAN, NEWS PAPER, DECLARED

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website