counter easy hit

بھارت: تحقیقاتی ادارے کے مقتول افسر تنزیل احمد کی بیوی بھی دم توڑ گئی

India: Research Institute

India: Research Institute

اتر پردیش کے علاقے بجنور میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے تنزیل احمد کو قتل کر دیا تھا جبکہ اس کی بیوی فرزانہ حملے میں شدید زخمی ہوئی تھی
نئی دہلی(یس اُردو) نئی دہلی میں بھارتی تحقیقاتی ادارے کے مقتول افسر تنزیل احمد کی بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔رواں ماہ کی تین تاریخ کو اتر پردیش کے علاقے بجنور میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے تنزیل احمد کو قتل کر دیا تھا جبکہ اس کی بیوی فرزانہ حملے میں شدید زخمی ہوئی تھی ۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرزانہ نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں دم توڑ گئی تھی ، اس سے پہلے تنزیل احمد کے بھائی نے کہا تھا کہ اتر پردیش میں کوئی بھی ہسپتال فرزانہ کوداخل کرنے پر تیار نہیں تھا جس کے بعد انہیں دہلی منتقل کیا گیا تھا ۔