counter easy hit

دنیا جان لے ، میری طرح زندگی گزارنا آسان نہیں: شاہ رخ خان

: Shah Rukh Khan

: Shah Rukh Khan

شاہ رخ خان کا بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ’صرف ایک دن میرے ساتھ گزار کر دیکھو، میری زندگی کی حقیقت کا پتہ چل جائے گا’
ممبئی (یس اُردو) اکثر لوگ کامیاب لوگوں یا فلمی ستاروں کو دیکھ کر سوچتے ہیں کہ کاش ہماری زندگی بھی ان کی طرح ہوتی لیکن اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی جینا آسان نہیں ہے ۔اپنی آنے والی فلم فین کی پروموشن کے دوران شاہ رخ کا بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہبہت سے نئے آرٹسٹ مجھ کہتے ہیں کہ کاش ہماری زندگی بھی آپ کی طرح ہوتی شاہ رخ کا اس بات پر کہنا تھا کہ میں ان تمام لوگوں سے صرف اتنا کہتا ہوں کہ صرف ایک دن میرے ساتھ گزار کر دیکھو، میری زندگی کی حقیقت کا پتہ چل جائے گا، بڑی گاڑی میں آنے جانے اور بڑے بنگلے میں رہنا سٹار بننے نہیں ہوتا۔ انھوں نے کہا میں اپنے گھر میں صرف چار گھنٹے رہتا ہوں، مجھے تو یہ بھی معلوم نہیں کہ میری گاڑی کی لائٹ کس طرح جلتی ہے؟ بالی وڈ کے معروف اداکار کا کہنا تھا مجھے کئی مرتبہ سونے کا ٹائم نہیں ملتا، اسی لیے مجھے اپنی نیند گاڑی میں ہی پوری کرنی پڑتی ہے ۔ شاہ رخ کے مطابق پردے پر آپ کو بھلے ہی سب اچھا لگے لیکن اصل میں میری زندگی کسی جدوجہد سے کم نہیں اور یہ سب بہت کچھ قربان کرنے کے بعد ہی ملتا ہے ۔ یوں تو شاہ رخ کے کئی مداح ہیں لیکن شاہ رخ خود کو کمار گورو کا بہت بڑا مداح مانتے ہیں ۔وہ کہتے ہیں فلموں میں آنے سے پہلے میں کمار گورو کا دیوانہ تھا، میں نے ایک دن میں ان کی فلم کے تین شو دیکھا کرتا تھا ۔ حال ہی میں چھوٹے پردے کی اداکارہ پرتيشا بنرجی کی موت کی خبر تمام ٹی وی نیوز چینلز اور اخبارات کی سرخی بنی تھی ۔ اس واقعہ پر شاہ رخ کا کہنا تھا مجھے حال ہی میں اس واقعہ کے بارے میں پتہ چلا اور میں بہت مایوس ہوا، لیکن میں نوجوانوں کو صرف یہی مشورہ دوں گا کہ اگر آپ کو وہ مقام نہیں مل رہا ہے تو مایوس بالکل نہ ہو۔بالی وڈ کے معروف اداکار کے مطابق سب کے برے اور اچھے دن بھی آتے ہیں، اس لیے ان برے دن کے بارے میں مت سوچنا، اگر آپ محنت کرتے رہیں گے تو آج نہیں تو کل آپ کو کام مل ہی جائے گا ۔ انھوں نے کہ نوجوانوں کو کام نہیں ملنے سے پریشان نہیں ہونا چاہیے انھیں صرف اپنے آپ پر بھروسہ رکھنا چاہیے اور اپنی محنت کے بدلے جتنا ملے، اس میں خوشی تلاش کرنی چاہیے ۔یش راج فلم کے بینر تلے بنی فلم فین 15 اپریل کو ریلیز ہو گی جس کی ہدایات منیش شرما نے دی ہیں۔