counter easy hit

بھارت: پولیس وین کھائی میں جا گری، 4 افراد ہلاک

India: Police

India: Police

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گورکھ پور میں پولیس وین کھائی میں گرنے سے قیدی اور تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
گورکھ پور: (یس اُردو) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گورکھ پور میں پولیس وین کھائی میں جا گری۔ حادثے میں قیدی اور تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق آگے جانے والی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور اسے بچانے کی کوشش میں پولیس وین پچیس فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ وین میں سوار ایک قیدی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہیں۔ جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔