counter easy hit

پاکستان کو ایف 16 طیارے فروخت پر بھارت کو آگ لگ گئی

India Pakistan caught

India Pakistan caught

نئی دہلی…….امریکا کی طرف سے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت پر بھارت شدید غصے میں ہے اور انہوں نے امریکا سے اس سلسلے میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے پاکستان کو ایف 16 جنگی طیارے فروخت کرنے کے امریکہ کے فیصلے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹویٹ کیا کہ 146ہم پاکستان کو ایف 16 طیارے فروخت کیے جانے کے سلسلے میں اوباما انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیے جانے سے مایوس ہوئے ہیں۔بھارت امریکہ کے اس خیال سے اتفاق نہیں رکھتا ہے کہ ان طیاروں کی فروخت سے انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔سوروپ نے کہا کہ بھارت امریکی سفیر کو بلا کر اپنی ناراضگی ظاہر کرے گا۔اس سے قبل امریکہ نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون اس کے مفاد میں ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان میں جاری آپریشن سےشدت پسندوں کو نقصان پہنچا ہے۔پینٹا گان کے مطابق پاکستان اور امریکی کمپنی کے درمیان اس حوالے سے 69 کروڑ، 90 لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ معاہدے سے پاکستان کو درپیش سکیورٹی خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
امریکہ نےپاکستان کو آٹھ ایف 16 طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔یہ جنگی طیارے لاک ہیڈ مارٹن کور نے تیار کیے ہیں اور ان میں ریڈار سمیت دوسرے سازوسامان بھی شامل ہیں۔