yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بھارت: اپوزیشن کا کشمیر میں حکومتی مظالم بند کرنے کا مطالبہ

Web Editor May 24, 2018 1 min read
India: opposition calls for closure of government in Kashmir
Share this:

نئی دہلی: پاکستان اور بھارت کی معروف خفیہ ایجنسیوں کے سابق سربراہان کی جانب سے لکھی گئی کتاب کے شائع ہونے کے بعد بھارت میں پاکستان کے لیے نئی دہلی کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جبکہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

India: opposition calls for closure of government in Kashmirپاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹننٹ جنرل (ر) اسد درانی اور بھارت کے ریسرچ اینالسز ونگز (را) کے سابق سربراہ اے ایس دولت کی جانب سے مشترکہ طور پر تحریر کردہ کتاب کی اشاعت کے بعد بھارت میں اپوزیشن کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ حکومت کشمیر میں سفاکانہ کارروائیاں بند کرے۔

ڈان اخبار کی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پرتنفید کے لیے مشہور سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے کتاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کشمیر میں طاقت کا بے دریغ استعمال کررہی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ یہ پالیسی ناکام ہے۔

کتاب کے اجراء کی تقریب میں سابق وزیراعظم من موہن سنگھ اور سابق نائب صدر حامد انصاری مہمان خصوصی تھے، جس سے یہ تقریب حزب اختلاف کے اتحاد کا منظر پیش کرنے لگی۔

تقریب میں شریک کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے بتایا کہ وہ اپوزیشن کے سابق وزرائے اعلیٰ کے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے جارہے تھے تاہم اس کتاب کی اہمیت کے پیشِ نظر اس تقریب میں آگئے۔

واضح رہے کہ ’را، آئی ایس آئی: اینڈ دا الوژن آف پیس‘ نامی کتاب میں زیادہ تر دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر گفتگو کی گئی ہے۔

اس موقع پر ایک ویڈیو ریکارڈنگ پیغام میں لیفٹننٹ جنرل (ر) اسد درانی کا کہنا تھا کہ مجھے ویزا نہ ملنا بھی ایک طرح سے مہربانی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کتاب ایس اے دولت کا آئیڈیا تھی، تاہم کوئی یہ نہ سمجھے کہ یہ کتاب سنسنی خیز انکشافات پر مبنی ہوگی۔

لیفٹننٹ جنرل (ر) اسد درانی نے بتایا کہ اکتوبر 2014 میں دہلی کے دورے کے دوران ان کی ملاقات حامد انصاری سے ہوئی تھی جس کے بعد ایک تفصیلی ملاقات میں کتاب میں شمولیت کے امکانات روشن ہوئے، اس وقت بھارت کے نائب صدر حامد انصاری نے مجھ سے سوال کیا کہ ’کہ یہ دیوانگی کب ختم ہوگی؟‘

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے بولے گئے اس ایک جملے نے مجھے اس کتاب میں حصہ لینے پر مجبور کردیا۔

مصنف ایس اے دولت نے کتاب پر ہونے والی اس تنفید کو رد کردیا کہ ان کی کتاب میں بھارت اور پاکستان کے درمیان قیام امن کو محض ایک خوبصورت خیال سے تعبیر کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ 2019 کے انتخابات سے قبل دونوں ممالک کے تعلقات میں پیش رفت ہوگی۔

تقریب کی میزبان برکھا دت کے جنرل باجوہ کو مدعو کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اے ایس دولت کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں بھارتی مشیر برائے قومی سلامتی سے ان کی ملاقات طے کی جاسکتی ہے، جبکہ امکان ہے کہ وزیراعظم بھی ان سے ملاقات کریں۔

اے ایس دولت کا مزید کہنا تھا کہ میرے اندازے کے مطابق پاکستان میں اسوقت سول حکومت کمزور ہے اس لیے یہ طے کرنا مشکل ہے کہ مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
PTV, Parliament Attack Case: Imran Khan got the exception from today
Previous Post پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس: عمران خان کو آج حاضری سے استثنیٰ مل گیا
Next Post اکشے کمار، پریش راول، سنیل شیٹی ’ہیرا پھیری 3‘ میں واپسی کیلئے تیار
Ready to return to Akshay Kumar, Prasash Rawol, Sunil Shetty 'Heroes 3'

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.