counter easy hit

پلوامہ دھماکے کے بعد بھارت ایک بار پھر دھماکے سے گونج اٹھا

کانپور: پلوامہ دھماکے کے بعد بھارت کی کالندی ایکسپریس میں دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہو ا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صنعتی شہر کانپور سے 40کلو میٹر کے فاصلے پر واقع براج پور ریلوے اسٹیشن پر کالندی ایکسپریس کی عقبی بوگی میں زوردار دھماکہ ہواجس سے بوگی کے پرخچے اڑ گئے۔اس دھماکے سے مسافروں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی، متعدد مسافروں نے جان بچانے کی خاطر ٹرین سے چھلانگ لگادی۔ٹرین کو ہنگامی حالت میںبراج پور اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اورمسافروں کو بحفاظت باہرنکال لیا۔پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بم ڈسپوزل سکواڈ اوراے ٹی ایس کی ٹیمیں بوگی سے پلاسٹک بیگ، اشاراتی زبان میں لکھی ہوئی ڈائری اور دھمکی آمیز خط برآمد کیاجس میں دہلی شتابدی ایکسپریس اور وزیر اعظم نریندر مودی کے سٹیج کو اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے کو خود کش دھماکے کا نشانہ بنا یا گیا تھا جس میں 44بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے ۔