counter easy hit

پاکستانی تاریخ میں عمران جیسا وزیراعظم نہیں دیکھا

اسلام آباد: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان فوج یا اداروں کے مہرے نہیں، میں عمران خان جتنا آزاد وزیراعظم ہے پاکستان میں اتنے آزاد وزیراعظم کم ہی آئے ہیں، مودی پاکستان کو چار ٹکروں میں تقسیم کرنے کا کہتا ہے، پھر مودی کس کے مہرے بنے ہوئے ہیں؟ عمران خان سے میرا کوئی ذاتی تعلق نہیں، لیکن عمران خان مرضی سے حکومت چلا رہے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق بھارتی ٹی وی پر اینکر کے سوال پر ”عمران خان مہرہ بنے ہوئے ہیں؟“ سابق صدر پرویز مشرف نے جواب دیا کہ عمران خان کوئی مہرہ نہیں ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ مودی کیا ہیں؟ یا اس سے پہلے بھارتی وزیراعظم کیا تھے، مودی کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کو چار ٹکروں میں تقسیم کردیں گے؟ مودی کس کے مہرے بنے ہوئے ہیں مجھے نہیں معلوم، وہ ایسی بات کیوں کررہے ہیں۔ انہوں نے ایک مزید سوال پر کہا کہ پاکستان میں عمران خان جتنا آزاد وزیراعظم کم ہی آئے ہیں، عمران خان فوج یااداروں کے مہرے نہیں ہیں، عمران خان آزادانہ سوچ کے ساتھ اپنی مرضی سے حکومت چلا رہے ہیں، میرا عمران خان سے کوئی ذاتی تعلق نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود میں کہتا ہوں کہ عمران خان اپنی سوچ رکھتا ہے، وہ اپنی سوچ سے ملک اور حکومتی امور چلا رہے ہیں، فوج بالکل بھی حکومتی معاملات میں دخل اندازی نہیں کررہی ہے۔ جس پر بھارتی اینکر نے کہا کہ جب عمران خان وزیراعظم بنے تو آپ کو تب ان کی اتنی ہمدردی نہیں تھی لیکن اب پلوامہ حملہ کیا تو آپ کو پیارے لگنے لگ گئے؟ جس پر پرویز مشرف نے پھر منہ توڑ جواب دیا کہ ایسی بالکل کوئی بات نہیں ہے، ممبئی اٹیک ہوا، پٹھان کوٹ حملہ ہوا، میں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ اگر آپ نے کشمیر ایشو حل نہ کیا تو یہ حملے دوبارہ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت اور فوج اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں، میڈیا پر ایک طرف پلوامہ حملے کی بغیر تحقیق پاکستان پر الزام عائد کردیا جبکہ دوسری طرف پاکستان کو دھمکانہ شروع کردیا۔ جس پر پاکستان نے بھی میڈیا پر بھارت کو بھرپور انداز میں منہ توڑ جواب دینے کا عمل شروع کررکھا ہے۔