counter easy hit

بھارت کا گندا ترین شہر، مودی نے صفائی مہم کا آغاز کر دیا

بھارتی ریاست گونڈا کے گندے ترین علاقے ’ آوس ویکاس‘سے گندگی کو دور کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے صفائی مہم کا آغاز کردیا۔ آوس ویکاس بازاروں کے اعتبار سے کافی مقبول شہر India dirtyest city, Modi started cleaning campaignہے اسی لیے یہاںلوگوں کی آمد ورفت کا سلسلہ بھی لگا رہتا ہےلیکن اس کے باوجود یہاں کی حالت ناقابل برداشت ہے۔

Indias dirtiest city 02_

یہاں کے مقامی لوگ اپنے علاقے کے سربراہ سےلاتعداد بار درخواست کر چکے ہیں کہ اس علاقےکوگندگی سے پاک کیا جائے لیکن تاحال اس سلسلے میں کوئی بھی اقدام نہیں کیے گئے ہیں۔ رواں سال مئی میں ہونے والےسروے میں بھارت کے 434 شہروں کا نام صفائی مہم میں شامل کیا گیا تھا تاہم اب تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔ اے ایف پی سے بات کرتےہوئے ایک رہائشی کا کہنا تھا کہ ’ہر جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے گھر سے باہر نکالنا مشکل ہوگیا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’گندگی کے باعث مختلف قسم کی خطرناک بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں، جو روز کا معمول بن گیا ہے۔‘

Indias dirtiest city 03_

اس حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نےکہا ہے کہ صاف ستھرا بھارت گاندھی جی کا خواب تھا ، اس خواب کو پورا کرنے کے لیے صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ہے اوربہت جلد بھارت کو گندگی سے صاف کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم سب مل کر کام کریں تو ایک بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔