counter easy hit

کیویز کیخلاف سیریز، 29 ویمن کرکٹرز کے ناموں کا اعلان

لاہور: ثنا میر بھی کیمپ میں شرکت پر رضا مند، چار اکتوبر کو مریدکے میں مشقوں کا آغاز

Announces names of 29 Women's cricketers against Kiwi seriesپاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں نیوزی لینڈ کیخلاف ہونے والی سیریز کیلئے 29 ویمن کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ کپتانی سے ہٹائے جانے والی ثنا میر بھی کیمپ میں شرکت پر رضا مند ہو گئیں، اعلان کردہ کھلاڑیوں میں ثنا میر، بسمعہ معروف، جویریہ ودود، بی بی ناہیدہ، سدرہ امین، سعدیہ یوسف، ارم جاوید، ڈیانا بیگ، وحیدہ اختر، عائشہ ظفر، ایمان انور، نشرا سندھو، غلام فاطمہ، انعم امین، عالیہ ریاض، سدرہ نواز، فریحہ محمود، مہم طارق، فضیلہ اخلاق، کائنات حفیظ، رمین شمیم، نتالیہ پرویز، فاطمہ ثنا، عذرا فاروق، عائشہ ناز، لبنیٰ بہرام، سعدیہ اقبال، ندا راشد اور اسماویہ اقبال شامل ہیں۔ ین عابدی اور مرینہ اقبال ٹیم میں جگہ نہیں بناسکیں، ویمن ٹیم کا کیمپ چار سے 24 اکتوبر تک کنٹری کلب مریدکے میں ہوگا ۔ پاکستان ویمن ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی جو کہ 31 اکتوبر سے شارجہ میں شروع ہوگی۔