counter easy hit

بھارت: نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب زوردار دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اسرائیلی سفیر ڈاکٹر رون مالکا نے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشن کے اہلکار ہائی الرٹ ہیں اور دہلی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے پر اسرائیلی وزارت خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کے عہدیداران نے تصدیق کی کہ ڈاکٹر عبدالکلام روڈ پر اسرائیلی سفارت خانے کے قریب معمولی نوعیت کا دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد ضلع کو سیل کردیا گیا اور پولیس اور بم ڈسپوزل ماہرین جائے وقوع پر پہنچے۔ اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا عین اس روز ہوا ہے جب بھارت اور اسرائیلی سفارتی تعلقات کو 29 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم قریب کھڑی چند گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس حکام نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالکلام روڈ پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں سے تحقیقات میں مدد لی جائے گی۔ دھماکے کے بعد نئی دہلی پولیس کے فرانزک ماہرین نے جائے وقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے۔ حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ملوث ملزمان کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں آٹھ سال میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب یہ دوسرا دھماکا ہے۔ فروری 2012 میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب اسی طرح کا کار دھماکا ہوا تھا۔

India, Blast, near, Israeli, embassy, in, New Delhi

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website