counter easy hit

ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر ، بھارت نے پاکستان کو ہرادیا

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹ سے ہرا دیا ، شکست کے باوجود پاکستان کی میگاایونٹ تک رسائی یقینی ہے ۔

INDIA, BEATEN, PAKISTAN, WOMEN, TEAM, IN, WORLD, CUP, QUALIFIER, کولمبو میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف اچھی بیٹنگ نہ کر سکی ،شروع ہی سے ٹیم مشکلات میں گھری رہی ۔

عائشہ ظفر نے 19 رنز بنائے ،بسما معروف 13 رنز بنا سکی ، باقی نو کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوئیں اور ٹیم 67 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس میں اضافی رنز کی تعداد 24 تھی ۔ایکتا بشٹ نے 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جواب میں بھارت نے 68 رنز کا ہدف باآسانی تین وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔سعدیہ یوسف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے باوجود انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ 2017 تک رسائی یقینی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website