counter easy hit

ایشین چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنا منٹ میں بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا

India beat Pakistan in the Asian Champions Trophy hockey tournament

India beat Pakistan in the Asian Champions Trophy hockey tournament

ایشین چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔
ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں جاری ایونٹ کے اہم میچ میں روایتی حریفوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی، دوسرے کوارٹر میں پردیپ مور نے بھارت کو برتری دلا دی۔

تیسرے کوارٹر میں کھیل انتہائی تیز ہوگیا، پہلے محمد رضوان نے گول کر کے مقابلہ برابر کیا، چند ہی منٹوں میں محمد عرفان نے پاکستان کو 1-2 سے برتری دلا دی۔

ابھی تیسرے کوارٹر کا کھیل جاری ہی تھا کہ بھارت کی جانب سے روپندر پال اور رامن دیپ نے پے در پے دو گول داغ دیئے۔

اس کے بعد پاکستانی ٹیم نے میچ برابر کرنے کی کوشش تو کی لیکن کامیاب نہ ہو سکی،بھارت نے دو کے مقابلے میں تین گول سے میچ جیت کر تین قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website