counter easy hit

علاج نہ ہو تو الرجی دمہ میں بدل سکتی ہے،ماہرین صحت

If untreated allergies can turn to asthma, health professionals

If untreated allergies can turn to asthma, health professionals

موسم بدلتے ہی مختلف اقسام کی الرجی بھی زور پکڑ لیتی ہیں،ماہرین صحت کہتے ہیں ناک کی الرجی سے متاثرہ 88 فیصد بچے نیند کے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں، علاج نہ ہو تو الرجی دمہ میں بدل سکتی ہے ۔

موسم کروٹ لے توبہت سے لوگ شکار ہو جاتے ہیں مختلف اقسام کی الرجیز کا جن میں ناک میں ورم ، سوجن ، ناک اور آنکھوں سے پانی بہنا،چھینکیں آنے ، ناک بند ہوجانا اور ناک میں کھجلی جیسے مسائل دراصل علامات ہیں رائنائٹس یعنی ناک کی الرجی کے۔

ماہر الرجی ڈاکٹر جواد احمد کہتے ہیں کہ 80 فیصد مریض جو دمے کے ملتے ہیں ان میں ناک کی الرجی ملتی ہے اور 50 فیصد مریض جن میں ناک کی الرجی ہو ان میں چانس یہی ہوتا ہے کہ وہ استھما کی طرف چلے جائیں گے ۔

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ ناک کی الرجی کے مسائل صرف ناک اور آنکھوں تک محدود نہیں رہتے بلکہ متاثرہ فرد کے سیکھنے، سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں ۔

اگر سیزن سے مبرا ہو جائیں علامات تو اس کو مستقل الرجی کہتے ہیں، ناک کی الرجی کا علاج 3 سٹیپس میں ہوتا ہے، بچاؤ یعنی کیور، دوائیوں کےذریعے اور ویکسین ۔

ماہرین کے مطابق خصوصاً بدلتے موسم میں سگریٹ کا دھواں، دھول، مٹی، مخصوص درخت، گھاس پھوس، جانوروں کے بال، قالین سمیت الرجی پیدا کرنے والی دیگر اشیاء سے احتیاط بہت سی پریشانیوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website