counter easy hit

راجھستان میں ہندوستان کی دفاعی تنصیبات ملیا میٹ،ریاست کا 80 فیصد حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا

اپ ڈیٹ 07 جولائی 2020
اسلام آباد(ایس ایم حسنین)راجھستان کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل بندش اور بڑے پیمانے پر آرمی موومنٹ بتا رہی ہے کہ کہیں نہ کہیں ھندوستان کی دفاعی تنصیبات کو یا تو شدید نقصان پہنچا ہے یا اس کا خدشہ ہے۔۔۔ راجھستان کے ایٹمی بجلی گھر کا 80 %حصہ بند کر دیا جانا کسی بڑے نقصان کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔۔۔ بھارتی اخبارت اور خبروں کے چینلز اس معاملہ پر بات کرنے سے بھی گریزاں ہیں۔ تمام چینلز بھارت کے اتنے بڑے علاقہ میں بجلی کی طویل بندش پر خبر تک نہیں چلا رہے۔۔۔ مزید برآں یہ کہ ریاست راجھستان کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر بڑے پیمانے پر کرونا کی روک تھام کے نام پر ھندوستانی افواج چیکنگ کر رہی ہیں۔۔ جبکہ کرونا پورے بھارت میں پنجے گاڑ چکا ہے مگر صرف مخصوص ریاست میں اس قدر سختی کی نقصان کی جانب واضح اشارہ ہے۔۔۔ یاد رہے بھارت اپنی اقلیتوں پر ظلم اور خواتین پر جنسی تشدد کے حوالے سے بے حد بدنام ہو چکا ہے۔ عین ممکن ہے بھارت کی ہی کسی حریت پسند تنظیم یا کسی غیر ملکی ایجنسی کی کسی کاروائی سے بھارت کو نقصان اٹھانا پڑا ہو ۔۔۔

مصدقہ ذرائع کے مطابطق بھارتی خفیہ ایٹمی یورینیم ریکٹر پلانٹ جو کہ راجھستان کے علاقے پوکھران میں واقع ہے۔ کسی نے اس کے یورینیم افزودہ کرنے کے 3 کنووں میں ٹائم بم لگا دیئے۔ 2 بم پکڑے جانے پر بھارتی خبررساں ادارہ انڈیا ٹائمز خصوصی پروگرام نشر کرنے تیاری کر رہا تھا کہ اسی اثناء میں باقی خفیہ 13 ٹائم بم پھٹ گئے جن کو بھارتی افواج ڈھونڈ ہی نہ پائیں تھیں۔ بھارتی فوج کے انتہائی اعلی عہدہ دار میجر جرنیل رام داس کالیا۔ کرنل وجے کمار یادو ۔ کرنل ڈاکٹر اشانت کمار پلویر اور میجر ہرچرن سنگھ ڈھلوں کے ساتھ بھارتی چینل انڈیا ٹائمز کا اینکر پرسن کیمرہ میں سپاٹ لائٹ بوائے ڈی ایس این انجینئیر ڈرائیور اور لگ بھگ 60 کے قریب بھارتی سینک موتری بھی جل کر بھسم ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کو فورا اس واقعہ کی کوریج سے روک دیا گیا۔ بھارتی فوج اور راجھستان کی خفیہ پولیس شدت سے 6 چرواہوں کو ڈھونڈ رہے ہیں جو 3 دن سے اس علاقہ میں دیکھے جا رہے تھے۔
بھارتی خفیہ اداروں کی طرف سے سکھ راہنمائوں کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں پوکھران کے ویرانے سے 3 سکھ جتھے بندوں کو گرفتار کر کے بھارتی عقوبت خانہ بھیج دیا گیا۔ سکھ جتھے دار جسونت سنگھ نے ان کی فورا رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے بصورت دیگر بھارتی فوج پر اس سے بھی زیادہ شدید حملے کئیے جائیں گے۔

 

 

 

RAJHISTAN, INDIA, 80 PERCENT, OF, ATOMIC, POWER HOUSE, IS, CLOSED, DUE, TO, ALLEGED, TERRORIST, ACTIVITY, IN, ATOMIC, POWER HOUSE



About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website