counter easy hit

چین۔افغانستان۔پاکستان سہ فریقی نائب وزراءخارجہ کے سٹرٹیجک مذاکرات کے تیسرا مرحلہ کا ویڈیو لنک کے ذریعے انعقاد

اسلام آباد(یس اردو نیوز) افغان امن کے بارے میں پاکستان ، چین اورافغانستان کے سہ فریقی سٹریٹجک مذاکرات کے تیسرے مرحلے میں تینوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے منظم، ذمہ دارانہ اور مشروط انخلاءپر زور دیا ہے۔ مذاکرات میں مل کرانسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مستحکم کرنے، ”مشرقی ترکستان اسلامی تحریک“ اور دیگر تمام دہشت گرد قوتوں اور نیٹ ورکس کا مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جن سے تینوں ممالک کی مشترکہ سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین۔افغانستان۔پاکستان نائب وزراءخارجہ کی سطح کے سہ فریقی سٹرٹیجک مذاکرات کا تیسرا مرحلہ ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ چینی نائب وزیر خارجہ لوو ژاﺅ ہوئی، افغان نائب وزیر خارجہ میرویس نبی اور پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے مشترکہ صدارت کی۔ تینوں فریقوں نے تفصیل سے بحث و مباحثہ میں حصہ لیا اور کوویڈ۔ 19سے نمٹنے، افغان و مصالحتی عمل اور سہ فرقی تعاون کو مزید بڑھانے اور مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ تینوں فریقوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ چین۔افغانستان۔پاکستان سہ فریقی تعاون کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور چین۔افغانستان۔پاکستان نائب وزراءخارجہ کے مذاکرات کے نتائج پر تیزی سے عملدرآمد جاری رکھیں گے۔ تینوں فریقوں نے روابط اور تعاون مستحکم کرنے اور سہہ فریقی میکنزم کے تحت باہمی اعتماد اور تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ فریقین نے کوویڈ۔19پر قابو پانے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت کے نمایاں کردار کی حمایت کریں اور وباءپر قابو پانے کیلئے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیں۔ چین اور پاکستان نے انٹرا افغان مذاکرات کیلئے راستہ ہموار کرنے کی غرض سے قیدیوں کے تبادلوں میں تیزی سے متعلق افغان حکومت اور متعلقہ فریقوں کی کوششوں کو سراہا اور تشدد میں کمی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ چین اور پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ افغان حکومت اور عوام کی قیادت میں امن، مفاہمتی عمل، انٹرا افغان مذاکرات کے جلد از جلد انعقاد میں تعاون جاری رکھیں گے۔ افغانستان اور پاکستان نے باہمی تعلقات کی مسلسل بہتری ،ڈائیلاگ کو مزید مستحکم کرنے اور امن و یکجہتی کےلئے افغانستان پاکستان ایکشن پلان (اے پی اے پی پی ایس) کے مو¿ثر نفاذ کے ذریعے کام کرنے پر اتفاق کیاجبکہ چین افغانستان پاکستان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ تینوں فریقوں نے اس ببات پر بھی اتفاق کیا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی امن اور مصالحتی عمل کا حصہ ہونا چاہئے اور افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کی غرض سے متعین وقت اور روڈ میپ کیلئے عالمی برادری کے کردار پر زور دیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website