counter easy hit

20 یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا میں پاکستانی کمیونٹی سالز برگ بھرپور شرکت کرئے گی، عابد ڈار

Abid Dar

Abid Dar

ویانا (محمد اکرم باجوہ) آسٹریا کے شہر سالزبرگ میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت عابد ڈار اور پی ٹی آئی آسٹریا کے سابق کوارڈینیٹر خان مشاہد نے 20 واں پی سی سی سالانہ یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالزبرگ میں پاکستانی کمیونٹی 16 اگست بروز اتوار کو پی سی سی کی جانب سے 20 واں پی سی سی سالانہ یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانامیںبھر پور شرکت کریں گے

ہم سالز برگ کی پاکستانی کمیونٹی آئی سی سی کے پریذیڈنٹ ظہیر عباس کو ویانا میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔انہوں نے مذید کہا کہ ویانا میں یوم آزادی کا سب سے بڑا پروگرام پی سی سی کی جانب سے کرایا جاتا ہے جس پرہم سب پی سی سی خصوصاََ چیف آرگنائزر کرکٹ میلہ اکرم باجوہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔