counter easy hit

‘بزم غزل’ کی جانب سے خورشید اکبر کو مبارکباد

khurshied akbar

khurshied akbar

پٹنہ: واٹس ایپ انٹرنیشنل مشاعرہ کے لیے دنیا بھر میں مقبول’بزم غزل’ کے منتظمین و اراکین نے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرو ادیب خورشید اکبر کو محکمہ راج بھاشا کا ڈپٹی ڈائرکٹر بنائے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور انھیں دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

‘بزم غزل’ کے بانی اور بہار ریاستی گیت کے خالق ایم آر چشتی، دوحہ قطر میں مقیم معروف شاعر احمد اشفاق، سہ ماہی دربھنگہ ٹائمس کے ایڈیٹر ڈاکٹر منصور خوشتر اور اردو نیٹ جاپان کے مدیر اعزازی کامران غنی صبانے خورشید اکبر کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے مشترکہ بیان میں ایم آر چشتی،احمد اشفاق، ڈاکٹر منصور خوشتر اور کامران غنی صبا نے کہا کہ خورشید اکبر پہلے بھی اپنی بے پناہ مصروفیات کے باجود علمی و ادبی کاموں میں سرگرم رہے ہیں۔ ان کی محنت ، خلوص اور ادبی جنون کی وجہ سے ہی ان کا رسالہ’آمد’ دنیا بھر میں مشہور و مقبول ہوا۔

‘بزم غزل’ کے منتظمین نے امید ظاہر کی کہ خورشید اکبر کے چارج سنبھالنے کے بعد اردو کے بہت سارے رکے ہوئے کام پھر سے شروع کئے جائیں گے۔ خورشید اکبر اردو کو اس کا جائز حق دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔