yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہر چارہ گر کو چارہ گری سے گریز تھا

Yes 1 Webmaster August 15, 2015 1 min read
Pakistani Rrivers
Share this:
Pakistani Rrivers
Pakistani Rrivers

تحریر : اختر سردار چودھری، کسووال
یوم آزادی آیاگزر گیا اس دوران میڈیا سے سیلاب متاثرین غائب ہیں ایسے جیسے ملک میں میں سیلاب کا کوئی مسئلہ نہ ہو اور نہ ہی کوئی سیلاب سے متاثر ہوا ہو ،ہماری حکومت کی طرح میڈیا کی بھی اپنی ترجیحات ہیں ۔ملک میں بارشیں جاری ہیں، فیڈر ٹرپ کر رہے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثرمقامات پر بارشوں کا امکان ہے۔بعض مقامات پر بارشین جاری ہیں ،بوسیدہ مکانات گر رہے ہیں جن کے نیچے آکر پاکستانی جانیں دے رہے ہیں، زخمی ہو رہے ہیں ۔بھارت نے پاکستانی دریائوں میں پانی چھوڑ دیا ہے۔

پاکستانی ڈیم بھر چکے ہیں ۔اور سب سے بڑھ کر دکھ کی بات یہ ہے کہ حالیہ سیلاب کے متاثرین بے یارو مددگار ہیں ۔اور یہ بات بڑی توجہ طلب ہے کہ ملک میں جہاں جہاں سیلاب آیا ہے وہاں بیماریاں پھیل رہی ہیں میڈیا کی توجہ ان سیلاب متاثرین سے ہٹ چکی ہیں ۔
پاکستان کیسا ملک ہے جہاں جمہوریت ہے ، جہاںعوام کے نمائندے ہیں،پارلیمنٹ کی پوجا ہوتی ہے مگر عوام کا کوئی چارہ گر نہیں جمہور کا یہ حال ہے کہ بے حال ہے۔

ہمارے ملک میں ہرسال بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے پانی،بارشوں،سیلاب سے سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں ،بہت سے دیہات زیر آب آجاتے ہیں ،مویشیوں اور فصلوں کو شدید نقصان ،پہنچ جاتا ہے ۔غربا کی کمائی ہر سال پانی میں بہہ جاتی ہے ،پسندیدہ بھارت نے پاکستان پر ایک تو ثقافتی یلغار کی ہوئی ہے جس میں وہ کافی حد تک کامیاب بھی ہے۔ اور دوسرا محاذ اس نے پانی پر کھول رکھا ہے ،اول تو ہمارے حصے کا پانی روک کر پاکستان کو صحرا بنانے کا منصوبہ ہے اس نے بے شمار ڈیم بنا لیے ہیں پھر وہ جب چاہتا ہے پانی چھوڑ کر پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیل سکتا ہے جب چاہتا ہے پانی چھوڑ کر حملہ کر دیتا ہے ،اس طرح بھارت جنگ لڑے بغیر پاکستان کو مسلسل نقصان پہنچا رہا ہے ۔ہماری پارلیمنٹ میں اس پر کوئی قراد داد منظور نہیں ہوتی ۔عوامی نمائندے اپنا فرض پورا نہیں کرتے ،ہمارے ملک کے ذمہ دار میٹھی نیند سو تے رہتے ہیں ۔بے شک کہ بھارت کی سازش ہے۔ لیکن وہ تو دشمن ہے ،سازش ہی کرے گا، اس سازش سے آگاہ ہونا،اس کے نقصان سے ملک کو بچانے والے ادارے کیا کر رہے ہیں؟ ۔انہیں اس کی فکر ہی نہیں ہے مرنے والے ان کے لیے اعدادو شمار سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتے ۔آج بھی باپ اور بیٹا بارش کی وجہ سے بوسیدہ مکان کے گرنے سے اس کے ملبے تلے دب گئے اور جان سے گئے۔

پاکستان میں سیلاب ہر سال آتے ہیں،ہر سال بارشوں سے جانی و مالی نقصان ہوتا ہے تو ہم کو اس کی بہت پہلے منصوبہ بندی کر لینی چاہیے تھی ۔ مجھے صرف یہ کہنا ہے کہ دوسروں کی سازش قرار دے کر ہم اپنی ذمہ داریوں سے نہیں بچ سکتے۔ ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا چاہئے کہ ہم سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں، بارشوں سے ہونے والے نقصان سے بچاو کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی حکمرانوں سے یہ سوال کیا جانا چاہیے کہ ہم نے ہر سال آنے والے سیلاب کی شدت میں کمی لانے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں؟ اقدامات کن اداروں نے کرنے تھے ؟کوئی ان کو پوچھنے والا ہے ؟کیاان کو اپنی ذمہ داری پوری نہ کرنے پر سزا دی جائے گی ؟ایسا کچھ نہیں ہو گا ۔سوال یہ ہے کہ ان سیلاب زدگان کا کون چارہ گر ہے ؟

ہاں اس مشکل وقت میں پاک فوج اپنی پیشہ وارانہ صلاحیت کے تحت عوام کی مدد کو پہنچ رہی ہے ۔اور امدادی کاروائیاںمسلسل جاری ہیں ۔ابھی تکمختلف مقامات میں چاروں طرف پانی ہے اور ہزاروں افراد اندر محصور ہو گئے ہیں ۔نظام زندگی مفلوج د ہے ۔حالیہ سیلاب اور بارشوںسے سب سے زیادہ نقصان دیہاتوں میں ہوا ہے اور مزید ہو رہا ہے۔آخری اطلاعات کے مطابق مزید بارشوں کا امکان ہے۔ بارشوں کی وجہ سے کمزور اور خستہ حال مکانات کی چھتیں گرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Pakistan Army's Flood Relief
Pakistan Army’s Flood Relief

پاک فوج ہی جہاں جہاں سیلاب ہے چارہ گری کر رہی ہے ، سیاست دانوں کو تو سیاست سے فرصت نہیں ہے ۔پاک فوج ہمارا وہ ادارہ ہے جس پر پاکستانی عوام ہر دکھ سکھ میں اعتماد کرتی ہے سیاسی ٹولہ اس سال بھی سیاسی کیچڑ اچھالنے ،امدادی بیانات جاری کرنے اور فوٹو سیشن تک ہی محدود ہے ۔حکومتوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ عوام کی حفاظت کے لئے سیلابی خطرات والے علاقوں میں مون سون سے قبل اقدامات کریں۔ بارشیں ہرسال برستی ہیں،مکان ہرسال گرتے ہیں ،مکین ہرسال بے گھر ہوتے ہیں، غرباکی جمع پونجی ہرسال ضائع ہوتی ہے ،
آج سے700 سو سال پہلے کی بات ہے ۔منگ سلطنت(چین) میں ایک جاہل ،غیر جمہوری ،وحشی (دوسروں کے لیے )حکمران تھا ۔اس سلطنت میں نکاسی آب کا ایسا انتظام تھا کہ بارش چاہے جتنی بھی ہو کیا مجال کہ پانی شہر کی سڑکوں (کچے راستوں)پر ٹھہر جائے ۔اس ملک کے حکمران نے عوام کے لیے دن رات ایک کیے تھے۔

کیا ایسا کچھ پاکستان میں نہیں ہو سکتا ؟نہیں تو کیوں نہیں ہوسکتا ؟صرف ایک وجہ ہے اور وہ ہے ہمارے ووٹوں سے منتخب ہونے والے نمائندے ۔اور ان نمائندوں کو منتخب کرنے والے ہم عوام ۔ہمارے ملک میں اگر کوئی سیلاب متاثرین کا دور دور تک کوئی چارہ گر نہیں نظر آ رہا تو اس کی وجہ یہ ہے ،ہمارے اہل اقتدار کو عوام سے ہمدردی نہیں ہے ۔سب سیاسی ،مذہبی ،رہنمائوں نے اظہار ہمدردی کیا ہے ۔ ہر سال سیلاب آتا ہے ہر سال بارشیں ہوتی ہیں ،اس دوران حکومت نے وعدوں کے علاوہ کیا کیا ہے ؟کوئی ایک ایسا کام جس سے سیلاب میں ہونے والے نقصان ،تباہی سے عوام کو بچایا جا سکے حکومت نے نہیں کیا اس میں سابقہ حکومتیں بھی شامل ہیں اور سابقہ حکومتوں میں شامل نمائندے بھی ہیں جن میں سے اب بہت سے اپوزیشن میں ہیں ۔ان سب نے کوئی چارہ گری نہیں کی ۔کسی شاعر نے کیا خوب صورت شعر کہا ہے۔

ہر چارہ گر کو چارہ گری سے گریز تھا
ورنہ ہمارے درد بہت لا دوا نہ تھے

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر : اختر سردار چودھری، کسووال

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post پاکستان کا 68 ویں آزادی کے موقع پر پیرس میں نوجوانوں کی طرف سے کیک کاٹا گیا
Next Post تحریک انصاف کا ایک ہیرا پوران ایک جہلم
PTI

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.