counter easy hit

رسول اللہ سے محبت درحقیقت اللہ سے محبت کی دلیل ہے ، الشیخ محمد عبدالبا ری چشتی ضیاء الامہ سنٹر بو زلے گرین

انتہا پسندی دہشتگردی بدامنی بے راہ روی اور شدت پسندی سے بچاؤ کے لیے ہمیں رحمت العالمین کی سیرت و کردار کی طرف لوٹنا ہو گا.رسول اللہ ﷺ سے محبت و عقیدت اور انکی یاد کسی ایک لمحے دن ہفتے مہینے اور سال پر ہی نہیں بلکہ مسلمان مومن کی پوری زندگی پر محیط ہے.اللہ پاک رسول اللہ کی عزت و عظمت اور رفعت ہر آنے والے لمحے اور ہرگھڑی میں بلند فرماتا جا ئے گا، اما م شاہد تمیز ، علامہ مبشر ،علامہ ایاز

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے )رسول اللہ سے محبت درحقیقت اللہ سے محبت کی دلیل ہے ، رسول اللہ ﷺ سے محبت اور انکی یاد کسی ایک لمحے دن ہفتے مہینے اور سال پر ہی نہیں بلکہ مسلمان مومن کی پوری زندگی پر محیط ہے ،اللہ پاک رسول اللہ کی عزت و عظمت اور رفعت ہر آنے والے لمحے اور ہرگھڑی میں بلند فرماتا جا ئے گا ، انتہا پسندی دہشتگردی بدامنی بے راہ روی اور شدت پسندی سے بچاؤ کے لیے ہمیں رحمت العالمین کی سیرت و کردار کی طرف لوٹنا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہا ر علماء کرام نے یہا ں ضیاء الامہ سنٹر بو زلے گرین میں بچوں کے دل میں حب نبی پیدا کرنے کے لیے رسول اللہ ﷺ سے محبت کی اہمیت کے موضوع پر منعقدہ اہم روحانی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ محفل پاک کی سرپرستی بزرگ عالم دین الشیخ محمد عبدالبا ری چشتی نے کی جبکہ میزبانی کے فرائض انچا رج ضیاء الامہ سنٹر امام شاہد تمیز نے سرانجام دیے اس موقع پر جواں سالہ علماء دین علامہ محمد مبشر اقبال اور علامہ محمد ایاز عرفانی نے حب رسول ﷺ کے حوالہ سے تفصیلی مقالمہ پیش کیا ۔ ثناء خوان مصطفی ﷺ محمد بلال نوشاہی سہروردی نے سرکار دوعالم حضرت محمد ﷺ کی بارگاہ میں گلہا ئے عقیدت کے پھول نچھا ور کیے اس موقع پر محمد اشفاق ، رانا محمد ناصر ، قمر خلیل ،محمد ثاقب ، محمد اشتیا ق اور دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر اس روحانی محفل پاک میں شرکت کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی اورمثبت تفریح کے لیے انہیں مسجد کے احاطہ میں ڈاج بال اور فٹبال کھیلنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا اور کھیل کے بعد شرکت کرنے والے تمام بچوں کی خا طر تواضع پیز ا چپس اور کولڈ ڈرنکس سے کی گئی جس سے بچے بے حد محضو ظ ہو ئے ۔اس موقع پر امام شاہد تمیز نے کہاکہ مساجد محض اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو نے کا نام نہیں بلکہ نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کا بھی سامان فراہم کرتی ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ایسی مثبت تفریحی سرگرمیوں کا مقصد چھوٹے بچوں میں بنیادی طور پر مساجد اور مدارس میں بیٹھ کر اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی تعلیما ت کو سمجھنے کا مو ئثر موقع فراہم کرنا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ مساجد امن اور محبت کو فروغ دینے کے لیے آباد ہوتی ہیں جسے آج کے دور کی سختیوں اور حالا ت نے ویران بنا دیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ایسی سرگرمیوں سے نہ صرف چھوٹے بچوں کو بنیادی سطح پر اچھائی کی طرف راغب کیا جاسکتا ہے بلکہ ایک مہذب اور با کردار شہری بھی بنایا جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ نوجوان نسل کو انتہا پسندی ، بد امنی ، دہشتگردی اور شدت پسندی سے محفوظ بنا نے کے لیے مساجد و مدارس کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔علامہ مبشر اقبال نے کہاکہ رسول اللہ ﷺ سے محبت لفظوں اور تقریروں میں بیاں کرنا ممکن نہیں ہے بلکہ اس کے لیے عملی اقدامات اٹھا نے ہو نگے ۔ انہو ں نے کہاکہ آئیڈیلزم کے اس دور میں دنیا وی اعتبار سے بھی اگر دیکھا جا ئے تو رسول ﷺ کی ذات اور صفات تمام انسانوں سے جداگانہ حیثیت رکھتی ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ قرآن پاک میں اللہ رب العزت نے اپنے حبیب ﷺ کے چہرہ مبارک، زلف مبارک ، علم ذہانت اور کردار کی قسمیں اٹھائی ہیں خالق خود مخلوق میں سے جس کی ہر ہر ادا کی قسمیں اٹھا ئے تو اس کی عزت و عظمت اور وقار میں کیونکر کوئی کمی واقع ہو سکتی ہے ۔ انہو ں نے کاکہ اللہ قرآن پاک میں خود فرماتا ہے کہ اگر میں رسول اللہ ﷺ کو پیدا نہ کرتا یہ کائنات کبھی بھی آباد نہ کرتا یہ کائنات ہمیں ملی ہے تو رسول اللہ ﷺ کے صدقے دیتا اللہ ہے لیکن تقسیم رسول اللہ ﷺ کی ذات کرتی ہے اسلیے آپ ﷺ کی محبت و الفت اور سیرت و کردار سے وابستگی ہما را اولین فریضہ ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ یہ دنیا دارلعمل ہے اور آخرت دارلجزا جو کام یہا ں کیے جائیں گے اسکا اجر یا سزا روز محشر ملے گا ۔اس موقع پر علامہ ایاز عرفانی نے بچوں کے رسول کریم ﷺ کی حیات طیبہ اور سیرت و کردار با رے سوالات کے جوابا ت بھی دیے اور دنیا بھرمیں امن و آشتی اور اسلام کے حقیقی و آفاقی پیغام کے فروغ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

Milad Mahfal

Milad Mahfal

imam shahid tameez

imam shahid tameez

2 allama mubbashar iqbal

Allama Mubbashar Iqbal

Milad Mahfal

Milad Mahfal

Milad Mahfal

Milad Mahfal

Milad Mahfal

Milad Mahfal

Milad Mahfal

Milad Mahfal

Milad Mahfal

Milad Mahfal

Bilal Noshahi Sohrwardi

Bilal Noshahi Sohrwardi

Milad Mahfal

Milad Mahfal

Allama Ayaz Arfani

Allama Ayaz Arfani

Milaad Mahfal

Milaad Mahfal

Milaad Mahfal

Milaad Mahfal

Milaad Mahfal

Milaad Mahfal

Milaad Mahfal

Milaad Mahfal

Milaad Mahfal

Milaad Mahfal

Milaad Mahfal

Milaad Mahfal