counter easy hit

ناقابل یقین خبر : انتہائی نازک حالات میں بھی پاکستان نے بھارت کو بڑا ریلیف دے دیا ، بڑی اجازت دیے جانے کی اطلاعات

Incredible News: Pakistan gives big relief to India even in critical conditions

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارت کیلئے کھلی رکھنے کا اعلان کردیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مشرقی فضائی حدود مکمل طور پر آپریشنل ہے، بندش کا فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود اب بھی کھلی ہے۔پاکستان نے کشیدہ حالات کے باوجود بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود تاحال مکمل طور پر بند نہیں کی ہے۔ پاکستان کی مشرقی فضائی حدود اس وقت مکمل طور پر کھلی ہے۔ سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش یا اسے کھلے رکھنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے لیا جاتا ہے۔ فضائی حدود کی بندش یا آپریشنل رکھے جانے کی پالیسی حکومت کو دینا ہوتی ہے، اس پر عملدرآمد کروانا سی اے اے کی ذمے داری ہے۔ حکومت کی جانب سے تاحال ایسی کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں جن میں بھارت کیلئے فضائی حدود بند کر دیے جانے کی تلقین کی گئی ہو۔ جب حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی حکم نامہ جاری کیا گیا، تو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بھی باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کر دیے جانے کے فیصلے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہیں۔ کچھ اشارے ایسے بھی ملے ہیں کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ اسی باعث دفاعی تجزیہ کار بھارت کیلئے فضائی حدود فوری بند کر دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ رواں برس فروری کے ماہ میں ہونے والی کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی جو کئی ماہ تک بند رہی تھی۔ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارت کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ آئندہ یوم آزاد ی کشمیر ی ہمارے ساتھ منائیں گے ،پنجاب کے ہر ضلع میں ایک شاہراہ کو کشمیر سے منسوب کیا جائے گا ، نو پارکس کشمیر سے منسوب کئے جائیں گے ۔چیئر نگ کراس پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ آئندہ یوم آزادی کشمیر ی ہمارے ساتھ منائیں گے ،پنجاب کے ہر ضلع میں ایک شاہراہ کو کشمیر سے منسوب کیا جائے گا ، نو پارکس کشمیر سے منسوب کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، وزیر اعظم کی ہدایت پرآج ملک بھر میں ”یوم سیاہ “منایا جا رہا ہے۔ عثمان بزدار نے اس موقع پر ”کشمیر بنے کا پاکستان“کے نعرے بھی لگائے اور کہا کہ ہر ہفتے احتجاجی ریلی نکالنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی امداد ہر صورت جاری رکھے گا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پوری دنیا کی نظریں سلامتی کونسل پر ہیں، دنیا کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر کردار ادا کرناہوگا، ہم سفارتی ، قانونی اور اخلاقی محاذ پر مقابلہ کریں گے اور کشمیریوں کا آخری حد تک ساتھ دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق چیئر کراسنگ مال روڈ پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر کردار ادا کرناہوگا ، اس وقت خطے کا امن داﺅ پر لگادیا گیا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website