counter easy hit

6 سال بعد ناقابل یقین انکشاف

Incredible discovery after 6 years

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) 2013ءمیں زلزلے کے باعث گوادر کے ساحل کے قریب سمندر میں ایک ایک چھوٹا سا جزیرہ نمودار ہو گیا تھا جسے دیکھ کر دنیا حیران رہ گئی کہ راتوں رات سمندر میں نیا جزیرہ کہاں سے آ گیا تاہم اب محض 6سال کے عرصے میں یہ یہ جزیرہ دوبارہ پانی میں غائب ہو گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اب یہ جزیرہ مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکا ہے۔2013ءمیں بننے والے اس جزیرے کو ’کوہِ زلزلہ‘ کا نام دیا گیا تھا جو 7.7شدت کے زلزلے کے باعث وجود میں آیا۔ ماہرین نے اس کے وجود میں آنے کی وجہ یہ بتائی تھی کہ یہ جزیرہ زلزلے کے باعث اس جگہ’مڈ آتش فشاں‘ (Mud volcano) بننے سے وجود میں آیا۔ اس جزیرے کی چوڑائی 90میٹر ، لمبائی 40میٹر اور اونچائی 20میٹر تھی۔ زلزلے کے کچھ ہفتے بعد تک اس جزیرے کی بلندی میں اضافہ ہوتا رہا اور پھر کمی واقع ہونی شروع ہو گئی اور اب یہ مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔ اب یہ مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اب یہ جزیرہ مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکا ہے۔2013ءمیں بننے والے اس جزیرے کو ’کوہِ زلزلہ‘ کا نام دیا گیا تھا جو 7.7شدت کے زلزلے کے باعث وجود میں آیا۔ ماہرین نے اس کے وجود میں آنے کی وجہ یہ بتائی تھی کہ یہ جزیرہ زلزلے کے باعث اس جگہ’مڈ آتش فشاں‘ (Mud volcano) بننے سے وجود میں آیا۔ اس جزیرے کی چوڑائی 90میٹر ، لمبائی 40میٹر اور اونچائی 20میٹر تھی۔ زلزلے کے کچھ ہفتے بعد تک اس جزیرے کی بلندی میں اضافہ ہوتا رہا اور پھر کمی واقع ہونی شروع ہو گئی اور اب یہ مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔ اب یہ مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website