yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

وارداتوں میں پنجاب سرفہرست، گڈ گورننس زندہ باد

Yes 1 Webmaster November 19, 2015 1 min read
Good Governance
Share this:
Good Governance
Good Governance

تحریر : میاں وقاص ظہیر
وزرات داخلہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری ہونے والی رپورٹ پر میرا جی چاہ رہا ہے کہ پاکستان میں گڈگورننس کا صبح وشام ڈھونڈا پیٹنے اور ملکی ترقی کے جھوٹے خواب دکھانے والوں کو مبارک باد پیش کروں بلکہ ایسی گڈ گورننس کرنیوالو ں کو گلدستے بھیجوں ،جنہیں ایسی باتیں کرتے وقت رتی برابر شرم نہیں آتی اور نہ ہی ان کی زبان لڑکھڑاتی ہے کہ اتنا بڑا جھوٹ ،فریب ،دھوکا ہم کس کو دے رہے ہیں۔

وزارت داخلہ کے اعداد وشمار کے مطابق پانچ سالوں میں ملکی مجموعی” حسن کارکردگی” کے حوالے سے ملک بھر میں ڈکیتی اور چوری کے ایک لاکھ 19ہزار796 ڈکیتی ،چوری کے 3لاکھ 74ہزار 730مقدمات جبکہ خود کش دھماکوںکے 165 کیس رجسٹرڈ ہوئے ،یہاں پنجاب حکومت کے خود ساختہ خادم اعلیٰ اور بتائے جانے والے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف مبارک باد کے اس لئے مستحق ہیں کہ ان کا صوبے یعنی پنجاب 93ہزار126ڈکیتی اور31ہزار730چوری کے مقدمات کے ساتھ مجموعی اعدادوشمار کیساتھ سرفہرست رہا ہے۔

چوری اورڈکیتی کے مقدمات میں سائیں سرکار کا صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے جہاں 21ہزار201ڈکیتی اور 46ہزار 238چوری کے مقدمات درج ہوئے،خیبر پختوانخو بھی یہاںکسی سے پیچھے نہیں جو پانچ سالوںمیں 106 خود کش دھماکوں کیساتھ سرفہرست ہے،بطور صحافت کے طالبعلم کی حیثیت سے اس بندہ ناچیز کو موجودہ جمہوریت کی تشریح سمجھ نہیں آرہی ہیکہ ہم نے جو کتابوں میں جمہوریت کی تعریف پڑ ھ رکھی ہے اس کے مطابق تو ہماری ملکی جمہوریت توجمہوریت کم اور موروثیت زیادہ ہے ،سیاستدا ن کو ایک مفت مشورہ ضرور دو ں گا کہ موجود ہ جمہوریت کا” تیاپانچا ”نہ کریں ہاں! کسی اخبار میں درستگی نام کا اشتہار دے کراسے جمہوریت کو موروثیت کے لبادے سے آزاد کریں جو یقینا ان کے بس کی بات نہیں یا جمہوریت ،جمہوریت کی تسبی پھیرنا بند کریں ،اﷲکا واسطہ ہے قوم کے ساتھ جھوٹ اور مذاق بندکردیں ، نام قوم کا اورمفادات اپنے ،ملکی نظام اور سیاست دانوں نے سیاست کو آلودہ کرنے میں رتی برابر کسر نہیں چھوڑی۔

ہر بار نئے وعدے اوردعوؤں سے عوام کوبیوقوف بنانے والے بہروپیو ں نے ٹشو پیپر کی طرح اپنے ووٹرز کو استعمال کیا ہے ،آج ملک اس نہج پر پہنچ چکا ہے کہ کرپٹ شخصیت تمام مال ومتاع کھاپی کر ڈکار لئے بغیر کرپشن کے الزام کو ثابت کرنے اور ثبوت سامنے لانے کی بات کرتا ہے اور اگر ثبوت سامنے آبھی جائیں تو اسے مخالفت کا رنگ دے کر اس کیس سے ایسے نکلتا ہے جیسے مکھن سے بال اور خود مظلوم بن کر عوام کے سامنے خود کو پیش کرتا ہے۔

اگر ملک میں نظام نام کی کوئی چیز موجود ہوتی تو کیا مجال اس بیوروکریٹوں ،ٹیکس چورروں اوربے ضمیر سیاستدانوں کی جو موت کو بھلا بیٹھے اور روز جزاء کو جھٹلا بیٹھے ہیں جواقتدار اور شخصیت کو دوائم بخشنے کیلئے کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں،ڈھٹائی کی حد دیکھیں ایک طرف غریب ملک میں اورنج میٹرو ٹرین کی باتیں دوسری جانب تعلیم وصحت کے فقدان میں گرا ہوا معاشرہ ۔۔۔۔جہاں مائیں سیڑھیوں پر بچے جنم دینے لگیں ہیں۔

ایک طرف دم توڑتی زراعی صنعت دوسری جانب معیشت کی ترقی کے دعوے ۔۔۔۔۔ایک طرف والدین اولادیں فروخت کرنے پر مجبور دوسری جانب تجارت کے سنہری خواب ۔۔۔۔۔ایک طرف دووقت کی روٹی کھانا مشکل دوسری جانب بھاری بھرکم بلوں کا عذاب،ایک طرف سندر فیکٹری جیسے واقعات دوسری جانب سب اچھا کی رپورٹ،ایک طرف قتل وغارت ،چوریاں ،ڈکیتیاں ،لاقانونیت ،خواتین کی عصمت دری ،جبری مشقت،پرتشدد واقعات دوسری جانب بدلا ہے۔

پنجاب اور بدلیں گے پاکستان کے نعرے شرم آنی چاہیے ایسی باتیں اور نعرے لگانے والوں کو۔۔۔ سیاست کی قربان گاہ میں عوام کی قربانیاں قیام پاکستان سے قبل شروع ہوئی تھیں جو جاری وساری ہیں ۔۔۔۔جو بھی اپنے ووٹ کاصحیح استعمال نہیں جانتے تو تباہی ایسے ووٹرز کیلئے جنہیں نے اپنے فیصلے سے اس دندے کو ایوان کی زینت بنایا ہے ،جس کا کام صرف اور صرف انسانیت کا خون پی کر اپنا پیٹ بھرناہوا چاہئے اس کا طریقہ کوئی بھی ہو۔

Mian Waqas
Mian Waqas

تحریر : میاں وقاص ظہیر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Saudi Arabia
Previous Post جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سعودی عرب کی باڈی کا اعلان
Next Post 20 نومبر بچوں کا عالمی دن
International Children's Day

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.