counter easy hit

موجودہ حالات میں امریکا کو پاکستان کی بہت ضرورت ہے، برطانوی تھنک ٹھینک

لندن: برطانیہ کے تھنک ٹینک نےکہا ہےکہ موجودہ حالات میں امریکا کو پاکستان کی بہت ضرورت ہے۔

In the present scenario, America needs a lot of Pakistan, British think tank

In the present scenario, America needs a lot of Pakistan, British think tank

رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں تھنک ٹینک کا کہنا ہےکہ امریکی صدرنے دھمکیوں سے پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کو متحد ہونے میں مدد دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہاپسندی کے خلاف فوجی آپریشنوں کی کامیابی، اقتصادی بحالی اور چینی مدد نے پاکستان کے اعتماد کو تقویت دی اور امریکی امداد پر انحصار کم ہوگیا۔ جب کہ سیاسی اور عسکری قیادت یہ کہنے میں متحد ہوگئی کہ امریکی دھمکیوں اور مالیاتی بلیک میل کا وقت ختم ہوگیا اور امریکا کی اہمیت کم ہورہی ہے۔